• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیوں سے کھیلنا شروع کیا، ورلڈ کپ جیتنا ہدف، سمیر منہاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستارے سمیر منہاس نے ا یشیا کپ انڈر 19 فائنل میں سنچری کو اپنا اہم سنگ میل قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ گلی کی کرکٹ کھیل شروع کیا، والد نے مجھے اور میرے بھائی کو کرکٹ کھیلنے کا حوصلہ دیا۔ پاکستان کی نمائندگی آسان نہیں، توقعات ہمیشہ بلند ہوتی ہیں۔پی سی بی کے مطابق سمیر مہناس کہتے ہیں کہ اس وقت اہم ہدف آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنا ہے ، ٹیم کے اتحاد سے اس ایونٹ میں ہم قوم کو خوشی دے سکتے ہیں، دائیں ہاتھ کے بیٹر نے انڈر 13 سے اپنی کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ قومی انڈر 19 کپ 2025 میں 400 سے زائد رنز ان کی پہچان بنے۔ انہوں نےتین ملکی ون ڈے سیریز کے فائنل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

اسپورٹس سے مزید