• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا سے لاہور واپس پہنچ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد پاکستانی کر کٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت دوسرا غیرملکی کوچنگ اسٹاف بھی نجی ائرلائن کے ذریعے ٹیم کے واپس پہنچا ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔ دونوں ٹیمیں مشترکہ طورپر ٹرافی کی حقدار قرار پائیں، اب اگلے مرحلے میں پاکستانی ٹیم کو سری لنکا میں ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لئےجانا ہے ۔
اسپورٹس سے مزید