• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹکٹس کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم

لندن (جنگ نیوز)انگلینڈ میں رواں برس ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت نے 2017 کے پچاس اوورز ورلڈ کپ کا مجموعی ریکارڈ پہلے ہی عبور کر لیا ہے۔ ایونٹ کے آغاز سے پانچ ماہ قبل ہی ایک لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں، جبکہ افتتاحی میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ یہ ٹورنامنٹ برطانیہ میں خواتین کرکٹ کیلئے ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔ ماضی میں فٹبال اور رگبی میں خواتین ٹیموں کی کامیابیوں کے بعد کرکٹ میں بھی شائقین کی دلچسپی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے۔
اسپورٹس سے مزید