• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس انتقال کر گئے، پی سی بی چیف و دیگر کی تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس پیر کو لاہور میں انتقال کرگئے۔فیملی ذرائع کے مطابق محمد الیاس جگر کے کینسر میں مبتلا تھے ۔ ان کی عمر79 سال تھی ۔ وہ سابق ٹیسٹ کر کٹر عمران فرحت کے سسر بھی تھے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی،سابق ٹیسٹ کپتان ظہیر عباس،جاوید میاں داد، صلاح الدین صلو، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید، اسپورٹس بورڈ حکام ، سابق ہاکی کپتان اصلاح الدین نے ان کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید