کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) این بی پی اسنوکر چیمپئن شپ 13سے 21 جنوری تک نیشنل بینک اسپورٹس کمپلکس میں کھیلی جائے گی۔ فاتح کھلاڑی ساڑھےتین لاکھ روپے اور رنرز اپ کو دو لاکھ روپے ، سیمی فائنلسٹ کو 75ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی، مجموعی انعامی رقم ریکارڈ 16لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔فاتح کھلاڑی قطر میں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرے گا۔ اس بات کاا علان پاکستان بلیئر اینڈ اسنوکر ایسو سی ایشن کے صدر عبدالقادر میمن نے مسلم جیم خانہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سابق گورنر حسین ہارون، عالمگیر شیخ، پی بی ایس اے کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ، نیشنل بینک کےسینئر وائس پریزیڈنٹ شیر محمد بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں، اسلام آباد، جونیئرز اور چار وائلڈ کارڈ کھلاڑیوں کو انٹری دی گئی ہے اس طرح مجموعی طور 48کھلاڑی اس میں حصہ لیں گے۔ راؤنڈ میچز بیسٹ آف سیون جبکہ پری کوارٹر اور کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل پر جبکہ فائنل بیسٹ آف الیون فریمز پر مشتمل ہوگا۔