• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرو لیگ دوسرے مرحلے کیلئے قومی ہاکی پلیئرز کی سخت ٹریننگ

کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں شر کت کے لئے پاکستانی ہاکی ٹیم چار فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی، قومی ٹیم دوسرے مرحلے میں آسٹریلیا کے شہر ہو بارٹ میں ورلڈ چیمپئن جرمنی اور میزبان آسٹریلیا سے 10 سے14 فروری تک 4 میچ کھیلے گی۔ اسلام آباد میں جاری کیمپ میں کھلاڑی تین مرحلوں میں روازنہ کی بنیاد پر ٹریننگ کررہے ہیں، فزیکل فٹنس پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، دوپہر میں کھلاڑیوں کی ٹکنیک کو بہتر بنایا جارہا ہے جبکہ شام کے دو گھنٹے میں کھلاڑی کیمپ میں کھیل کر اپنی اسکلز کو بہتر بنارہے ہیں۔ کوچز محمد عثمان ، ذیشان اشرف اور ہیڈ کوچ طاہر زمان کھلاڑیوں پر محنت کررہے ہیں، کیمپ میں 21 جنوری سے چار دن کے لئے وقفہ دیا جائے گا، جس کے بعد کیمپ ٹیم کی روانگی سے دو دن قبل تک جاری رہے گا۔ کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لے رہا ہے تاکہ پرو ہاکی لیگ کے اہم مقابلوں کیلئے بہترین کمبی نیشن تیار کیا جا سکے۔

اسپورٹس سے مزید