• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہندوستان، 2025 میں ریاستی اداروں انتہا پسندوں کے ہاتھوں 50 مسلمان قتل

کراچی (جنگ نیوز) 2025میں ہندوستان میں کم از کم 50 مسلمانوں کو ان کی مذہبی شناخت کی بنیاد پر ہلاک کیا گیا، جن میں 23 ریاستی اداروں اور 27 ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے، جو ملک میں اقلیتوں کے لئے بڑھتے خطرات کی عکاسی ہے۔جنوبی ایشیا جسٹس کمپین کے مطابق، 2025 میں مقبوضہ جموں و کشمیر، اتر پردیش، دہلی اور راجستھان سمیت مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف غیرقانونی قتل اور مذہبی بنیاد پر تشدد کے کم از کم 50 واقعات رپورٹ ہوئے۔ریاستی کارروائیوں میں 23 مسلمان ہلاک ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔

اہم خبریں سے مزید