کراچی (نیوزڈیسک)اب چاند پربھی وقت کاناپاجاسکے گا ،چینی سائنسدانوں نے جدیدسافٹ ویئربنالیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق چینی سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا ت ایسا جدیدسوفٹ ویئر کرلیا ہے جو چاند پر وقت ناپاجاسکے گا ۔چینی محققین کا کہنا ہے کہ اگر قمری مشنز میں زمین کے وقت کے بجائے چاند کے وقت کے مطابق منصوبہ بندی کی جائے تو مشنز کی کامیابی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق چینی سائنس دانوں نے دنیا کا پہلا ایسا جدید سوفٹ ویئر کرلیا ہے جو چاند پر وقت ناپنے گا۔ نانجنگ میں واقع پرپل ماؤنٹین آبزرویٹری کے سائنس دانوں نے ایک ایسا ماڈل تیار کیا ہے جو نہ صرف چاند کی کمزور کششِ ثقل بلکہ خلا میں اس کی حرکت کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔ اس ماڈل کی مدد سے چاند پر پیش آنے والے واقعات کو زمین پر استعمال ہونے والی گھڑیوں کے ساتھ درست طور پر ہم آہنگ کیا جا سکتا ہے۔چینی محققین کا کہنا ہے کہ اگر قمری مشنز میں زمین کے وقت کے بجائےچاند کے وقت کے مطابق منصوبہ بندی کی جائے تو خلائی جہازوں کی درستگی اور رابطے کے نظام کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا جس سے مشنز کی کامیابی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔