• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں، علامہ حیات نجفی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ حیات عباس نجفی نے کہا ہےکہ امریکا کی جارحانہ پالیسیاں مشرقِ وسطیٰ کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہیں،ایران ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہے، اقدام بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور ریاستوں کی خودمختاری کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے، ایران کے ساتھ کھڑا ہونا دراصل حق، خودمختاری اور مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، ایرانی عوام نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری، قومی وقار اور آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے،ہم ایران کی حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید