راولپنڈی(حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران کی رہائی کیلئے جو کرنا پڑا وہ کرینگے کوئی نہیں روک سکتا، نیا پاکستان بن چکا ، سہیل آفریدی پاکستان کا مستقبل ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ان کی بہنوں نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ جیل کے قریب ایک بار پھر دھرنا دے دیا، جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں کروائی ،جس پر علیمہ خان ،ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین خان پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ہمراہ ایک بار پھر جیل کے قریب دھرنا دے کر بیٹھ گئیں۔