کراچی(رفیق مانگٹ) آپریشن سندور کے دوران پاک بھارت فوجی رابطوں میں جوہری گفتگو نہیں ہوئی، بھارتی آرمی چیف،جوہری بیانیہ سیاسی تھا، فوجی سطح پر نہیں، ڈی جی ایم او رابطوں میں بات نہیں ہوئی، جنرل اوپیندر دویدی ،جوہری بیانیہ سیاسی تھا، فوجی سطح پر نہیں، جنرل اوپیندر دویدی ،بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران جوہری تصادم کے خدشات پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے واضح کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران دونوں ممالک کے فوجی اعلیٰ حکام کے مابین کسی بھی سطح پر جوہری جنگ یا دھمکیوں پر بات نہیں ہوئی ۔