• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ’’دیکھو فلم فیسٹیول‘‘ کا آج سے آغاز

لاہور(شوبز رپورٹر)لاہور میں ’’دیکھو فلم فیسٹیول‘‘ کا آج سے آغاز،نوجوان فلم سازوں کیلئے تخلیقی مکالمے اور تربیتی سرگرمیوں کا دو روزہ اہتمام۔ تفصیلات کے مطابق لاہور آرٹس کونسل الحمراء اور شعبہ فلم، پنجاب یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والے دو روزہ“دیکھو فلم فیسٹیول”کا باقاعدہ آغاز آج 14 جنوری سے ہو رہا ہے، فیسٹیول نوجوان فلم سازوں، طلبہ، محققین اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد کے لیے تخلیقی اظہار، سیکھنے اور مکالمے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گا، افتتاحی تقریب آج صبح 10 بجے منعقد ہو گی جس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ٗ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، فلم ڈائریکٹر سید نور، فلم ساز شہزاد رفیق، فلم اسٹار میرا، ڈرامہ نگار آمنہ مفتی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد نواز گوندل بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گے، پہلے روز شارٹ فلموں کی سکریننگ کے بعد ایک خصوصی پینل ڈسکشن بعنوان”پاکستانی سینما“منعقد کی جائے گی، اس سیشن میں سید نور، شہزاد رفیق، آمنہ مفتی اور کنول کھوسٹ بطور پینلسٹ شرکت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید