اسلام آباد (جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے ججوں کے ایک وفد نے میڈرڈ، اسپین میں منعقدہ ʼʼورلڈ کانفرنس آن کانسٹیٹیوشنل جسٹسʼʼ میں شرکت کی ہے ،سپریم کورٹ کے پبلک ریلیشنز آفیسر،ڈاکٹر شاہد حسین کمبوہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل سپریم کورٹ کے ججوں کے ایک اعلی ٰسطحی وفد نے اکتوبر 2025 میں میڈرڈ "ورلڈ کانفرنس آن کانسٹیٹیوشنل جسٹس" کے چھٹے کانگریس میں شرکت کی تھی ، اس عالمی تقریب میں دنیا بھر کی اعلیٰ عدالتوں اور اداروں کے 88 وفود نے شرکت کی ، کانفرنس کے دوران پاکستانی وفد نے جن اہم موضوعات پر ہونے والی گفتگو میں بھرپور حصہ لیا،ا ن میں عدالتی آزادی اور اختیارات کی تقسیم: بڑھتی ہوئی عوامی توقعات اور ادارہ جاتی حدود کے درمیان عدلیہ کی آزادی کا تحفظ،ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت(اے آئی ) ،عدالتی کارکردگی بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے ذمہ دارانہ استعمال شامل تھا۔