کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی جمعرات 15 جنوری کو 11:30 پر مختصر دورے پر دوبارہ کراچی آئیں گے۔وہ پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن بلال محسود کے گھر سہراب گوٹھ جاکر اہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔بعد ازاں وہ حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤس جائیں گے جہاں سے شام 4:00 بجے واپس پشاور جائیں گے۔