کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی محکمہ لینڈ میں اینٹی کرپشن کا چھاپہ ،مافیا کے گرد گھیرا تنگ، پلاٹوں کے ریکارڈ اور فائلوں میں جعلسازی کی تحقیقات شروع کر دی گئی،اینٹی کرپشن کے حکام محکمہ لینڈکےڈائریکٹر اور دیگر اسٹاف سے پوچھ گچھ کے بعد کچھ ضروری اور مشکوک فائلوں کا ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے محکمہ اینٹی کرپشن کی بدھ کے روز سوک سینٹر میں اچانک انٹری سےاسٹاف خصوصاًمحکمہ لینڈ میں کھلبلی مچ گئی بعض دفتر سے فرار ہو گئے ذرائع کے مطابق چھاپہ گلستان جوہر،سرجانی ٹاون، کورنگی، مہران ٹاون اور دیگر اسکیموںمیں پلاٹوں کی فائلوں میں کچھ عرصے سے جاری ہیر پھیر اور اصل الاٹیز کی شکایات پر مارا گیا اطلاعات کے مطابق ٹیم نےریکارڈ روم کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی دریں اثنا ڈائریکٹر لینڈ عاطف نقوی نے جنگ کے رابطہ کرنے پر موقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن نے مہران ٹاون کا ریکارڈ چیک کیا اورایسی فائلوں کے بارے میں معلومات لیں جن میں بعض لوگ اپنے طور پر ردوبدل کرتے ہیں محکمہ ہمارے اسٹاف کو خط لکھ کر معلومات کے لئے بلاتا ہے لیکن ہمارا اسٹاف گیا نہیں تھا جس پر اینٹی کرپشن اہلکار خود دفتر پہنچ گئے۔