• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نامہ نگار) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 08 پیسے فی لیٹر بدستور قائم رہے گی۔حکام کے مطابق قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ عوام کو مزید مہنگائی کے بوجھ سے بچانے اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید