• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سے کسی پارٹی رہنما یا وکیل کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) عمران خان سے جمعرات کو بھی کوئی پارٹی رہنما یا وکیل ملاقات نہ کرسکا،جیل انتظامیہ کی جانب سے کسی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملاقاتیوں کی دی گئی فہرست میں سے دو افراد جیل ہی نہیں آئے ،دیگر چار رہنماسینیٹر فلک ناز چترالی ،انعام اللہ خان یوسف زئی،صفدر حسین اور نیازاللہ نیازی ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5سے واپس روانہ ہوگئے ،پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز 6 افراد کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئی تھی ،اس میں شامل عمران شوکت اورسعد علی خان ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل نہ آئے۔
اہم خبریں سے مزید