• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زنا بالجبر مقدمہ، ملزم کی ضمانت منظور، جتنا سنگین الزام، اتنی ہی سنجیدہ تحقیقات بھی ہونی چاہئے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ نے زنا بالجبر کے ایک مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ ملزم پر جتنا سنگین الزام ہو ؟اتنی ہی سنجیدہ تحقیقات بھی ہونی چاہیے،جسٹس مندوخیل نے کہاکہ ہر مقدمہ ریپ کا ہی نہیں ہوتا ہے،ایسے تمام واقعات تو رپورٹ بھی نہیں ہوتے، جو جرم ہو گا اتنی ہی سزا دیں گے، جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ الزام مدعی نے ثابت کرنا ہوتا ہے، ملزم نے نہیں؟صرف لڑکی کی گواہی پر تو ملزم کو سزا دینے کا نہیں کہہ سکتے ہیں؟ جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ جب خاتون نے خود ریپ تسلیم کیا ہے تو اور کیا ثبوت ہوگا؟کوئی اپنی بیٹی پر جھوٹا الزام لگا کر تماشہ کیوں بنائے گا؟ ،جسٹس ملک شہزاد نےکہاکہ صرف لڑکی کی گواہی پر تو ملزم کو سزا  کا نہیں کہہ سکتے  ،جمعرات کے روز جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی اورجسٹس ملک شہزاد احمد خان پر مشتمل تین رکنی بنچ نے زنا بالجبر کے مقدمہ میں ملوث ملزم مدثر کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی ، وکیل صفائی نے نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم الزام سے مکمل انکار کررہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید