• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، عمران جلد رہا ہوں گے، سہیل آفریدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور آزادی عدلیہ کے لیے جدوجہد کررہی ہے، آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا اور بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے، ہم بلال محسود کی فیملی کے ساتھ مرتے دم تک کھڑے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک روز دورہ کراچی میں سہراب گوٹھ پر ریلی کے دوران جاں بحق پی ٹی آئی کے کارکن بلاول محسود کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ انھوں نے پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والے کارکن بلال محسود کی رہائش گاہ سہراب گوٹھ پہنچ کر اہل خا نہ سے تعزیت کی ،ان کےہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ ،کراچی کے صدر راجہ اظہر سمیت دیگر بھی موجود تھے ، وزیراعلی خیبر پختونخواکی آمد پر پی ٹی آئی کارکنان بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئے ،کارکنوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔

اہم خبریں سے مزید