• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کراچی، شہر کی مختلف سڑکوں کی بحالی کا جامع پروگرام شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کی مختلف سڑکوں کی بحالی کا جامع پروگرام شروع کر دیا جس کی تخمینی لاگت 5.54 ارب روپےؤ ہے کے ایم سی کے مطابق اس بحالی منصوبے کے تحت 26 اندرونی سڑکوں کو شامل کیا گیا ہے جن کی مجموعی لمبائی 68 کلو میٹر ہے، ان سڑکوں میں اولمپین اصلاح الدین روڈ اور رابطہ سڑکیں، نقاش کاظمی روڈ، سردار علی صابری روڈ اور ابی آباد روڈ، صہبا اختر روڈ،یو پی موڑ روڈ، پیر بازار روڈ، الامنہ ایونیو، رحمانیہ روڈ، بلاک بی نارتھ ناظم آباد کے متعدد بلاکس، سخی حسن اسٹریٹ، 19-ڈی روڈ، روڈ نمبر 04 اور 05، بدر چوک روڈ، زیڈ ایم سی روڈ، فقیر کالونی روڈ بذریعہ مومن آباد، میشام لی روڈ، مشن روڈ، چاند بی بی روڈ، جناح اسکوائر، لیاقت مارکیٹ، کھوکھراپار ڈاکخانہ روڈ، لیاقت روڈ، مہران ڈپو روڈ اور ہاشم رضا روڈ شامل ہیں،ان تمام سڑکوں کی بحالی پر مجموعی لاگت 5,530 ملین روپے آئے گی،یہ سڑکیں رہائشی اور تجارتی علاقوں کو کراچی کی بڑی شاہراہوں سے ملانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور روزانہ بڑی تعداد میں شہری ان پر سفر کرتے ہیں،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر ٹینڈرز جاری کردیے اور عملی کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید