پیرس (اے ایف پی) ایران پر ممکنہ امریکی حملےسے پڑوسی ممالک خوفزدہ کیوں؟ امریکی حملے سے علاقائی جنگ کی آگ بھڑکنے سے لے کر مہاجرین کی بڑی لہروں کے خطرات ۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک سے لے کر ترکی اور پاکستان تک، ایران کے پڑوسی ان خطرات سے بخوبی واقف ہیں جو اسلامی جمہوریہ (ایران) کو نشانہ بنانے والے امریکی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہو سکتے ہیں؛ جن میں علاقائی جنگ کی آگ بھڑکنے سے لے کر مہاجرین کی بڑی لہریں تک شامل ہیں۔خلیج میں واشنگٹن (امریکہ) کے اتحادیوں کی سب سے بڑی تشویش ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی ہے۔ اگرچہ یہ ممالک امریکی تحفظ سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔