کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں احتجاجی مظاہرے ماندپڑ گئے، سخت سیکورٹی، ہزاروں گرفتاریاں ، بڑے شہروں میں خاموشی،احتجاج کے دوران کم از کم 3 ہزار افراد گرفتار، انسانی حقوقی اداروں کے مطابق تعداد کہیں زیادہ ہے۔ امریکا کی ممکنہ مداخلت کا خدشہ وقتی طور پر کم ہوا ہے،ادھرنیوزی لینڈ نے تہران میں سفارتخانہ عارضی طور پر بند کر کے عملہ نکال لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج پر سکیورٹی فورسز کے خونریز کریک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں مظاہرے فی الحال ماند پڑ گئے ہیں۔