کراچی(اسٹاف رپورٹر) انڈر19ورلڈ کپ کر کٹ ٹور نامنٹ میں بھارت نے بلاوایو زمبابوے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کو 18رنز سے ہرادیا، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے238 رنز بنائے، ابھیگیان کنڈو80 و یبھو سوریاوناشی 72رنز بنائے ، بنگلہ دیش کی جانب سےالفہدنے38رنز کے عوض پانچ وکٹ لئے، جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 146رنز بناسکی جس میں عزیز الحکیم کے51رنز نصف سنچری نمایاں تھی ملہوترا نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ہفتے کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں سری لنکا چار وکٹ پر387رنز نے جاپان کو 8وکٹ پر184رنز کو203رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی، ویرن چامودیتھا 192اور دیمنتھا مہاویتنا115رنز نے سری لنکا کی جانب سے پہلی وکٹ کے لئے ریکارڈ328رنز کی شراکت قائم کی، جواب میں جاپان کی ٹیم مقررہ50اوورز میں 8وکٹ پر184رنز بناسکی ۔