• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریذیڈنٹ ٹرافی، نعمان علی کا میچ میں 12 وکٹ کا کارنامہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چوتھے راؤنڈ میں اتوار کو چوتھے دن ساحر ایسوسی ایٹس نے او جی ڈی سی ایل کو64 رنز سے، کے آر ایل نے اسٹیٹ بنک کو دس وکٹ جبکہ غنی گلاس نے پاکستان واپڈا کو 106رنز سے شکست دیدی۔ نعمان علی نے واپڈا کے خلاف غنی گلاس کی جانب سے میچ میں12 وکٹیں حاصل کیں، ساحر ایسوسی ایٹ کے سامنے او ڈی سی ایل کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف91رنز پر دوسری اننگز میں آوٹ ہوگئی، محمد سرور 41رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ ناکام ٹیم نے پہلی اننگز میں 257رنز بنائے تھے، جبکہ ساحر ایسوسی ایٹ نے248 اور164 رنز اسکور کئے تھے۔ اسٹیٹ بنک کی ٹیم دوسری اننگز میں 302 رنز بناکر آوٹ ہوئی، قاسم اکرم62 جبکہ شاہد عزیز اور محمد حریرہ 54،54 رنز کےساتھ نمایاں رہے۔ احمد بشیر نے81جبکہ محمد حمزہ نے85رنز کے عوض پانچ اور تین وکٹ لئے۔ ادھر غنی گلاس نے نعمان علی کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے پاکستان واپڈا کو 106رنز سے ہرایا۔ نعمان علی نے دوسری اننگز میں 45رنز کے عوض پانچ وکٹ لئے، پہلی اننگز میں50رنز دے کر سات کھلاڑیوں کا شکار کیا تھا، واپڈا کی ٹیم دوسری اننگز میں ملہار رسول کے47رنز کی مدد سے 136رنز پر آوٹ ہوگئی، خرم شہزاد نے 40رنز دے کر چار وکٹ لئے۔ غنی گلاس نے پہلی اننگز میں 142دوسری میں323 رنز بنائے تھے، واپڈا کی ٹیم پہلی اننگز میں 223رنز بناسکی تھی۔

اسپورٹس سے مزید