• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن: شدید گرمی سے بال گرل بیہوش

میلبرن (جنگ نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران شدید گرمی کے باعث کورٹ پر موجود بال گرل اچانک بیہوش ہو کر گر پڑی جس سے کھیل کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ کورٹ نمبر 16 پر پیش آیا جہاں درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کر گیا تھا۔ بال گرل کے گرتے ہی کھلاڑی اور طبی عملہ مدد کو پہنچا، بال گرل کو اسٹریچر پر کورٹ سے باہر لے جایا گیا۔ میلبرن میں شدید گرمی نے کھلاڑیوں اور عملے کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
اسپورٹس سے مزید