• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش لیگ: رضوان اور بابر سست ترین بیٹرز میں ابتدائی دو پوزیشنز پر

سڈنی (جنگ نیوز) بگ بیش کے سست ترین بیٹرز کی فہرست میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے ٹاپ 2 پوزیشنز حاصل کرلیں۔ پاکستان کے دونوں پلیئرز سے ٹیموں نے بہت زیادہ توقعات وابستہ کی تھیں مگر دونوں نے ہی مایوس کیا ۔ رواں سیزن میں سب سے سست بیٹنگ کرنے والوں میں محمد رضوان 102.74کے اسٹرائیک ریٹ اور 18.7کی اوسط سے 10 اننگز میں کی اوسط سے 187رنز بناکر ٹاپ پر ہیں ۔ وہ کوئی ففٹی نہیں بناسکے ہیں۔ بابر اعظم نے اب تک9میچز میں28.71کی اوسط اور 107.48 اسٹرائیک ریٹ سے 201 رنز بنائے ہیں، وہ دو ففٹیاں اسکور کرچکے ہیں۔ تیسرے نمبر پر 110.21 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کونسٹاس اور 127.50کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ٹام روجرز موجود ہیں۔ دریں اثنا سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو ماڈرن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی اہلیت کے بارے میں دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے۔ بی بی ایل کا ایک لمبے عرصے تک حصہ رہنے پر میں نے دیکھا کہ بڑی لیگز کیسے کام کرتی ہیں، پاکستان میں ٹیم کلچر کی طرح وہاں کھلاڑیوں کو بڑے ناموں کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔ آسٹریلوی صرف صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ جب آپ کھیلتے ہیں تو آپ کو امپیکٹ کے لحاظ سے جانچا جاتا ہے۔
اسپورٹس سے مزید