• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش: اسمتھ کی عمدہ بیٹنگ، سکسرز کوالیفائرز میں، بابر ناکام

برسبین (جنگ نیوز) بگ بیش لیگ میں اسٹیو اسمتھ کی شاندار اننگز اور سیم کرن کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت سڈنی سکسرز نے برسبین ہیٹ کو 28 رنز سے ہراکر کوالیفائرز کیلئے جگہ پکی کرلی۔ پاکستانی اسٹار بابر اعظم ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 171 رنز بنائے، نیتھن میک سوینی 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ مائیکل نیسر نے 14 گیندوں پر 35 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ سڈنی سکسرز کی جانب سے مچل اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں 35 رنز کے عوض حاصل کیں جبکہ سیم کرن نے 2 وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں اسٹیون اسمتھ نے 54 رنز بنائے، تاہم بابر اعظم جلد آؤٹ ہوگئے۔ سیم کرن نے 27 گیندوں پر 53 ناقابل شکست رنز بنا کر سکسرز کو 18.4 اوورز میں 177 رنز تک پہنچایا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ اس کامیابی کے بعد سکسرز کوالیفائر میں پرتھ اسکارچرز سے مقابلہ کریں گے جبکہ برسبین ہیٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
اسپورٹس سے مزید