تربت (آن لائن)تربت میں کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول 2026 کی شاندار اختتامی تقریب ہوئی۔کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول اپنی نوعیت کا پہلا تاریخ ساز ایونٹ بن کر کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ۔اختتامی تقریب حاجی لیاقت کلب کراچی اور ڈی سی الیون کیچ کے درمیان سنسنی خیز فٹبال میچ کے ساتھ منعقد کی گئی۔صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کیچ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ضلعی انتظامیہ، معززین اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں شائقین کی تقریب میں شریک ہوئی۔