• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکار ریلی: قطری ڈرائیور ناصر العطیہ چھٹی بار چیمپئن بن گئے

ریاض (جنگ نیوز) قطری ڈرائیور ناصر العطیہ نے سعودی عرب میں ڈاکار ریلی چھٹی مرتبہ جیت لی۔ بیلجیئم کے شریک ڈرائیور فیبیان لورکین کے ساتھ ڈرائیونگ کرتے ہوئے ناصر العطیہ 48 گھنٹے 56 منٹ اور 53 سیکنڈ کے مجموعی وقت کے ساتھ مجموعی اسٹینڈنگ میں سرفہرست رہے۔ فورڈ کے اسپینش ڈرائیور نانی روما 9 منٹ 42 سیکنڈ سے پیچھے رہے جبکہ سویڈش میتھاس ایکستروم نے 14 منٹ 33 سیکنڈ کے فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فرانس کے سیبا سٹین لوب 15 منٹ اور 10 سیکنڈ کے فرق سے چوتھے، اسپین کے کارلوس سینز 28 منٹ اور 30 سیکنڈ کے فرق سے پانچویں نمبر پر رہے۔

اسپورٹس سے مزید