• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ پیماؤں کے بچوں کو اسکالر شپ دینے کا معاہدہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)الپائن کلب آف پاکستان نے طلباء میں ایڈونچر کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے مقامی ایجوکیشن گروپ کے ساتھ اپنی پہلی طویل مدتی تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے۔اس تعاون کے ذریعے الپائن کلب آف پاکستان ہر عمر کے طلبا کے لیے صحت مند بیرونی سرگرمیوں کو فروغ دےگا اور قدرتی ماحول کے ساتھ بامعنی مشغولیت پر بھرپور توجہ مرکوز کرے گا، ایجوکیشن گروپ نے کوہ پیمائی اور مہم جوئی کے میدان میں خدمات اور قربانیاں دینے والے معزز کوہ پیماؤں کے بچوں کواسکالرشپ دے گا۔

اسپورٹس سے مزید