نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے خلاف100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوریا کمار یادو نے اداکارہ کے سوشل میڈیا پر وائرل بیان کے بعد سخت قانونی قدم اٹھایا ہے۔ کرکٹر کے وکلاء کے مطابق خوشی مکھرجی کا میسجز بھیجنے کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے ۔ واضح رہے کہ خوشی مکھرجی نے کچھ دنوں قبل ایک انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ بہت سے کرکٹرز میرے پیچھے ہیں، ماضی میں سوریا کمار یادو بھی مجھے کافی زیادہ میسجز کیا کرتے تھے ۔