• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ورلڈ کپ، سری لنکن بیٹر کا 192 رنز کا عالمی ریکارڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا کے اوپنرز نے اپنے پہلے ہی میچ میں دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کردئیے، جاپان کو بڑے مارجن سے ہرانے والی ٹیم سری لنکا کے بیٹر ویران چامودیتھا نے ایونٹ میں سب سے بڑے انفرادی اسکور 192 رنز کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے اپنے ہی ہم وطن ہسیتھ بویاگوڈا کا 2018 میں کینیا کے خلاف بنایا گیا 191 رنز کا ریکارڈ توڑا۔ چامودیتھا اور اوپننگ پارٹنر دیمانتھا مہاویتانا کے درمیان 328 رنز کی ریکارڈ شراکت بھی قائم ہوئی ۔
اسپورٹس سے مزید