کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور کے سخت سرد اور دھند زدہ موسم میں قائد اعظم ایمچر گالف چیمپئن شپ قاسم علی نے جیت لی، قاسم علی نے 220 مجموعی گراس اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 221 اسکور کے ساتھ ملتان کے سعد حبیب دوسرے نمبر پر رہے۔ ایمچرز نیٹ میں آیان بشیر ،سنیئرز گراس میں تیمور بشیر ، سنیئرز نیٹ میں محسن ظفر ،ویٹرنز گراس میں اعجاز ملک نیٹ میں عبدالنافع فاتح رہے۔ لیڈیز گراس میں بشری فاطمہ نیٹ میں علیسہ راشد اور جونیئرز میں حمزہ یوسف نے کامیابی حاصل کی۔