سڈنی (جنگ نیوز) بیگ بیش لیگ کے میچ میں آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ کو اس وقت گابا کے ہجوم کی شدید ہوٹنگ کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے اننگز کے دوران سائٹ اسکرین کے پیچھے موجود تماشائیوں کے بارے میں ریفریز اور مخالف ٹیم کے کپتان سے تحفظات ظاہر کیے اور کھیل رکوانے کی کوشش کی، جس پر شائقین ناراض ہوگئے ۔ اس تناؤ کے باوجود اسمتھ نے 40 گیندوں پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔