اندور (جنگ نیوز) بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف اندور میں تیسرے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ کوہلی نے 91 گیندوں پر 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 124 رنز بنائے۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے رکی پونٹنگ اور وریندر سہواگ کا 6 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔