• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ مختلف سیاسی و دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کا اظہار افسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تجارتی مرکز گل پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور بھاری مالی نقصان پر مختلف سیاسی و دیگر جماعتوں کے رہنماؤں ، امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ،رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ باقر عباس زیدی،جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شا ہ عبد الحق قادری،ناظم کراچی سید رفیق شاہ ، چیئرمین پاکستان غریب عوام پارٹی سید ارشد حسین نے افسوس کا اظہار کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق ودیگر کے ہمراہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے مقام کا دورہ کیا اور الخدمتی ریسکیو اہلکار وں کے ہمراہ رات گئے امدادی سرگرمیوں کاجائزہ بھی لیا، منعم ظفر خان نے اتوار کی دوپہر گل پلازہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میٹروپولیٹن شہر ہے، پاکستان کی معیشت کو چلانے والا میگا سٹی ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ 16گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، یہ واضح طور پر حکومتی ناکامی، انتظامی نااہلی، بدانتظامی اور بدترین گورننس کا نتیجہ ہے، سوال یہ ہے کہ وہ کون سی غفلت اور کس کی نااہلی ہے جس کی وجہ سے آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا،یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ 16گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ڈیڈ باڈیز نکالی جا رہی ہیں، علامہ شا ہ عبد الحق قادری ،ناظم کراچی سید رفیق شاہ نے گل پلازہ پہنچ کر متاثرہ دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا،انہوں نے کہا کہ اس المناک سانحے نے پورے شہر کو غمزدہ کر دیا ہے ، کراچی جیسے گنجان آباد شہر میں آتشزدگی کے واقعا ت کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے نیز محکمہ فائر بریگیڈ کو بھی اپ گریڈ کرنا ضروری ہے۔ 

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید