• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں 5 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل جاری ہے ٹرک نے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جبکہ مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس چلغوزی کٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے باعث 37 سالہ شاہدہ جاں بحق،شوہر اور بیٹا معجزانہ طور پر بچ گئے ،حادثہ کا ذمہ دار ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ، سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں 35 سالہ گلبہار جاں بحق ہوگیا، سرجانی ٹاؤن تھانہ کی حدود ناردرن بائی پاس پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 18 سالہ مبارک جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ حادثہ ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا ، ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کردیا ہے ، سکھن تھانہ کی حدود بھینس کالونی نمبر 10 ریلوے گراونڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، لاش سرد خانہ منتقل کردی ، علاوہ ازیں کورنگی نمبر 2 سیکٹر 33 بی پیٹرول پمپ کے قریب گھر کی چھت سے گر کر 16سالہ عالیان جاں بحق ہوگیا ، سرجانی یوسف گوٹھ گرین لائن بس اسٹاپ کے قریب زیر تعمیر گھر کی دیوار گرنے سے 35 سالہ فرمان اللہ جاں بحق ہوگیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید