کراچی (اسٹاف رپورٹر )منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے کہا ہےکہ لیاقت آباد کی بیک لین (گندی گلیوں)کی صفائی مہم جلد شروع کی جائے گی ، عارضی ڈمپنگ پوائنٹس کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے ،چیئرمین لیاقت آباد زون نے ملاقات کے دوران ایم ڈی سالڈ ویسٹ کو صفائی ستھرائی اور بیک لین کی صفائی سے متعلق مسائل سے آگاہ اور جلد کوئی حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی جانب سے یہ گلیاں متعدد بارصاف کی جا چکی ہیں لیکن کچھ عرصے میں ہی گلیاں دوبارہ کچرے سے بھر جاتی ہیں صورتحال یہ ہے کے صفائی کے دوران بھی لوگ اپنے گھرکی کھڑکیوں سے کچرا گندی گلیوں میں پھینکتے رہتے ہیں ،چیئرمین لیاقت آباد زون نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ گلیوں کی صفائی کا انتظام کریں ہم شہریوں کو پابند کریں گے کہ وہ کچرا بیک لین میں پھینکنے کے بجائے ڈسٹ بن میں ڈالیں، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے چیئرمین کی نشاندہی پر متعلقہ کمپنی کو ہدایت کی کہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹس کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ شہریوں کو آگاہی دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔