کراچی (پ ر) شیرشاہ کالونی میں سالانہ ختم نبوتﷺ کانفرنس میں شرکاء نے اسرائیلی اور قادیانی مصنوعات کے بائیکاٹ کے عزم کا اظہار کیا، قادیانی سرگرمیوں کے خلاف قراردادیں بھی پیش کی گئیں، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام کانفرنس سے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا، جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا قاضی احسان احمد، جمعیت علماء اسلام سائٹ ٹاؤن ضلع کیماڑی کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سائٹ ٹاؤن کے امیر مولانا محمد حامد، مولانا عبدالحئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ایمان کی اساس ہے،ناموس رسالتﷺ و صحابہ پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فرقہ واریت پھیلانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی، قادیانیت اور دین دشمنوں کا تعاقب جاری رہے گا۔ قومی دھارے کی باتیں کرنے والے پہلے اسلامی دھارے میں شامل ہوں،مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ100 سال سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مغربی فنڈنگ اور پشت پناہی میں اسلام کا آفاقی نظام مسخ کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، قوم علماء کی قیادت میں متحد ہو کر کفریہ سازشوں اور انکے زرخرید ایجنٹوں کامقابلہ کرے، قاری محمد عثمان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر مغرب نواز اور اسلام مخالف قانون سازی کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ جمعیت علماء اسلام ہے، حکمران بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کیلئے ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے درپے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت آتی ہے ختم نبوتﷺ اور ناموس رسالت ؐکے قانون کو چھیڑتی ہے۔ جمعیت علمائے اسلام تمام سازشوں کا مقابلہ صف اول میں رہتے ہوئے کرے گی۔