لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ انسپیکشنز کر رہے ہیں۔ لاہور کی تمام سبزی، فروٹ اور غلہ منڈیوں میں مقررہ نرخوں کا اطلاق یقینی بنایا جا رہا ہے اور سپلائی مستحکم ہے جس میں آلو کے انسٹھ، پیاز کے پینتالیس اور ٹماٹر کے اکاون ٹرک شامل ہیں۔ کسی بھی سبزی یا پھل کی قیمت میں اضافہ نہیں جبکہ پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جن میں ٹماٹر، لہسن، گاجر، شملہ مرچ اور خربوزہ شامل ہیں۔ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور بلا تفریق کارروائی کا حکم دیا گیا ۔