• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیامِ امن کیلئے باہمی اتفاق و اتحاد کی آج سب سے زیادہ ضرورت،سلمان رفیق

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب بھر میں قیام امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ قیامِ امن کیلئے باہمی اتفاق و اتحاد کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سینٹر فار ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم غلام صغیر شاہد، ڈی جی محکمہ اوقاف شاہد حسن، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عبدالرؤف، ایس پی ماڈل ٹاؤن رضا، اے ایس پی کشمالہ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن عبد السمیع شیخ و متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر مولانا لعل حسین توحیدی ناظم مرکزی دفتر وفاق المدارس الشیعہ مدرسین حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاھور، مولانا سید غلام شبیر نجفی، مولانا باقر جوادی، مولانا اعجاز حسین حیدری اور مولانا سید ضیاء الحسن نقوی بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید