• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 اضلاع میں واسا ایجنسیوں کے قیام کے حوالے سے اہم پیشرفت

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے 21 اضلاع میں واسا ایجنسیوں کے قیام کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس ضمن میں درکار مشینری کی خریداری کے لیے صوبائی کابینہ سے فنڈز کی منظوری حاصل کی جائے گی۔متعلقہ سمری میں نو تشکیل شدہ واساز کو درپیش وسائل کی کمی کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے۔ مشینری کی خریداری کے لیے 7.5 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ درکار ہوگی۔ سمری کے مطابق فیلڈ آپریشنز کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف انواع و اقسام کی کل 385 مشینری اور آلات خریدے جائیں گے۔خریدی جانے والی مشینری میں سلج سکشن اور جیٹنگ مشینز، ڈی واٹرنگ سیٹ، ایکسکیویٹر، ڈی سلٹنگ مشینز، واٹر باؤزرز اور دیگر ضروری آلات شامل ہیں۔ مطلوبہ مشینری روزمرہ فیلڈ آپریشنز کے ساتھ ساتھ مون سون سیزن کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
لاہور سے مزید