کراچی (نیوز ڈیسک) عراق کی ثالثی، واشنگٹن-ایران کشیدگی کم کرنے کی کوشش، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کر کے امریکااور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فواد حسین نے کہا ہے کہ ایران کی سلامتی خطے کی سلامتی سے جُڑی ہے، اور عراق مذاکرات کے ذریعے تنازع کو بڑھنے سے روکنا چاہتا ہے۔