کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک عالمی امور میں خود کو پیچھے کر رہے ہیں اور امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں کی اندھی تقلید کر رہے ہیں8تا 10جنوری کے دوران ایرانی عوام کے پرامن مظاہرے دہشت گرد اور پرتشدد عناصر کی مداخلت کی وجہ سے پرتشدد ہو گئے، جو باہر سے تیار اور سازوسامان سے لیس تھےیورپی ممالک ایران میں حالیہ بیرونی حمایت یافتہ ہنگاموں کے بعد زمین پر حقیقی صورتحال کو نظر انداز کر رہے ہیںیورپی حکومتیں نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف دشمنی بڑھا رہی ہیں بلکہ میڈیا کے ذریعے بھی اس کی حمایت کر رہی ہیں۔