• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا عالمی انٹرنیٹ سے مستقل طور پر علیحدگی کا منصوبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے عالمی انٹرنیٹ سے خود کو ہمیشہ کے لیے الگ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ٹیلی گراف کے مطابق ایران اپنے شہریوں کے لیے ایک الگ، کنٹرول شدہ انٹرنیٹ تشکیل دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں صرف وہ لوگ مکمل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کریں گے جنہیں حکومت کی منظوری حاصل ہوگی۔ باقی شہری صرف داخلی، محدود اور بیرونی دنیا سے کٹے ہوئے نیٹ ورک تک محدود رہیں گے۔ یہ اقدام حالیہ مہینوں میں بڑھتی مہنگائی اور اقتصادی مسائل کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جس کے دوران حکومت نے سخت سکیورٹی اقدامات، گرفتاریاں اور کرفیو نافذ کیے ہیں۔حکومت نے حالیہ مظاہروں کے تناظر میں ملک میں رابطے کی مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید