• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد محکمہ صحت کی ناقص کارکردگی، ایک ماہ کے دوران خسرے کے باعث 7 بچے ہلاک

جیکب آباد (نامہ نگارخاوند بخش بھٹی) جیکب آباد محکمہ صحت کی ناقص کارکردگی، خسرہ معصوم جانیں نگلنے لگا، ایک ماہ میں7بچے جاں بحق، افسران کارکردگی بہتر کرنے اور وبا کی روک تھام کے بجائے ایک دوسرے کو تعریفی اسناد دیکراور موسیقی کی محلفوں میں شرکت کرکے دل خوش کرنے میں مگن تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ صحت کی غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث خسرہ جیسی خطرناک وبا بے قابو ہونے لگی، جس کے نتیجے میں ایک اور معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ ذرائع کے مطابق رواں ایک ماہ کے دوران خسرہ سے فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 7تک پہنچ چکی ہے، تاہم ضلعی صحت حکام صورتحال پر قابو پانے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہے ہیں جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قصبہ حاجی مدد علی ڈومکی میں فدا حسین کا معصوم بیٹا توفیق ڈومکی خسرہ کی وجہ سے فوت ہو گیا اسی گاؤں میں چند روز قبل وقاص ڈومکی جھٹکے کی بیماری سے ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے فوت ہوا دیہاتیوں کے مطابق یونین کونسل تاجو کھوسو میں خسرہ اور جھٹکے کی بیماری وبائی صورت اختیار کرگئی ہے اور محکمہ صحت کا عملہ خواب غفلت میں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بھیج کر دیگر بچوں کی جانیں بچائی جائیں، متاثرہ خاندانوں نے الزام عائد کیا ہے کہ خسرہ سے متاثرہ بچوں کو نہ بروقت علاج میسر آیا اور نہ ہی حفاظتی ٹیکہ جات کے مؤثر انتظامات کئے گئے۔ دیہی علاقوں میں ویکسینیشن ٹیموں کی عدم موجودگی، ادویات کی کمی اور بنیادی صحت مراکز میں سہولیات کا فقدان سنگین صورتحال کو مزید بگاڑ رہا ہے۔ گئی پرانکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

ملک بھر سے سے مزید