• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے لائن عبور کرنیوالی دو بہنیں مال بردار گاڑی کی زد میں آکر ہلاک

سکھر (بیورو رپورٹ) ریلوے لائن عبور کرنیوالی دو بہنیں مال بردار گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہو گئیں۔ ریلوے پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیں،علاقے کی فضا سوگوار، تفصیلات کے مطابق ریلوے لائن عبور کرنیوالی دو معصوم بہنیں مال گاڑی کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئیں۔ اطلاعات کے مطابق روہڑی کے نواحی علاقے کندھرا کے گاؤں پیارو جوگی کی رہائشی دو بہنیں شہناز اور دادلی دختر ممتاز جوگی ریلوے لائن عبور کر رہی تھی کہ اس دوران کراچی سے پنجاب جانیوالی مال بردار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔

ملک بھر سے سے مزید