• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی حکومت نہیں چاہتی کہ عافیہ صدیقی زندہ پاکستان آئیں، سابق سینیٹر مشتاق خان

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی حکومت امریکا کی غلام اور اسرائیل نواز ہے، وہ نہیں چاہتی کہ عافیہ صدیقی زندہ پاکستان آئیں ، اسرائیل میں بھی مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے اور پاکستان میں بھی انہی کی پروردہ حکومت مظلوم عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن میں نہیں بلکہ اسلام آباد میں ہے، حکومت کی خواہش پوری نہیں ہوگی،عافیہ زندہ سلامت پاکستان آئیں گی، ان خیالات کا اظہارسابق سینیٹر اور پاکستان رائٹس موومنٹ کے سربراہ مشتاق احمد خان نے تحفظ آئین پاکستان موومنٹ کے تحت کراچی پریس کلب میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال مارچ میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قید میں 23 سال ہورہے ہیں،انہیں سابق حکمرانوں نے 55ہزار امریکی ڈالر میں بیچا ہے،ہمارا مطالبہ ہے امریکی قید سے ڈاکٹر عافیہ کو فوری رہا کروایا جائے، ماہرنگ بلوچ اور علی وزیر سے ملنے کوئٹہ اور سکھر گیا تھا مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید