کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ غزہ کے لئے امن منصوبے کو امریکی صدر تجارت کا ذریعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو انتہائی افسوس ناک ہے،امرکی میڈیا کی یہ رپورٹ حد درجہ تشویش ناک ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کے لیے قائم کیے جانے والے مجوزہ بورڈ آف پیس کی رکنیت فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔اس مجوزہ منصوبے نے عالمی سفارتی حلقوں میں نئی بحث کا آغاز کردیا ہے، جس میں شامل ہونے سے قبلاسلامی ملکوں کے نمائندوں کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ یہ منصوبہ فلسطینی عوام کے خون کا سودا ہے جو کسیقیمتپر قابل قبول نہیں ہوگا، یہ منصوبہ سیکیورٹی، انسانی امداد اور تعمیرِ نو کے اقدامات کے نام پر عالم اسلام اور فلسطینی عوام کو نیا دھوکا دینے کے مترادف ہے، اقوام متحدہ کی موجودگی میں اس قسم کے اقدامات قابل قبول نہیں، فلسطین کے مسلمہ لیڈروں کو منصوبے سے دور رکھا گیا تو کبھی اس خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔