• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایچ اے صوبہ سندھ کو نظر انداز کر رہا ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بھرپور کوشش ہے کہ سکھر میں دریائے سندھ پر ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت کیلئے ایک نیا پل تعمیر ہو، این ایچ اے صوبہ سندھ کو نظر انداز کر رہا ہے، نیو بس ٹرمینل روہڑی کے قیام سے سکھر اور روہڑی کے عوام کو بہتر اور منظم سفری سہولیات فراہم ہونگی۔ انہوں نے یہ بات اتوار کونیو بس ٹرمینل روہڑی کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان، ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر سکھر فیاض منگی اور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر کی جائیں، نیو بس ٹرمینل روہڑی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے نیو بس ٹرمینل روہڑی کے قیام سے سکھر اور روہڑی کے عوام کو بہتر اور منظم سفری سہولیات فراہم ہونگی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعے نہایت افسوسناک ہے، جس سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا جبکہ کئی ایک زخمی بھی ہوئے، اور تاجر برادری کو اس واقع سے بھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
ملک بھر سے سے مزید